کامران علی شاہ
پشاور کے علاقے رحیم آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ دن 1 بج کر 40 منٹ پر پشت ٹیکنیکل کالج، محلہ مومند آباد، رحیم آباد کے قریب پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم افراد نے تاج محمد ولد نور محمد، سکنہ کوہاٹ روڈ مومند آباد پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں تاج محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ قریب سے گزرنے والا 40 سالہ گوہر علی ولد مقبلی، سکنہ پشتہ خرہ پایان بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق زخمی گوہر علی کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجوہات اور واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور تعلیمی بورڈ نے فیسوں میں 148 فیصد تک اضافہ کردیا
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی اور نگرانی جاری ہے۔





