چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی باضابطہ تردید کر دی ہے۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ تو ان کی بات پکی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی کی کوئی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ملاقات، دوطرفہ روابط مضبوط کرنے پر اتفاق
بلاول بھٹو زرداری نے غیر تصدیق شدہ اطلاعات کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ان کی بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔





