سونے کی قیمت پھر گر گئی، آج کے نئے نرخ سامنے آگئے

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہوکر 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر ہوگئی۔ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری، ایزی پیسہ نے نئی ڈسکاؤنٹ آفر متعارف کرا دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات جیسے عوامل مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی قیمتوں میں معمولی تبدیلی بھی پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی مارکیٹوں میں فوری طور پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید کم ہوتی ہے تو پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top