بنوں, ڈومیل میں گیدڑ گروپ کے خلاف پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

بنوں: ڈومیل میں گیدڑ گروپ کے خلاف پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا، کارروائی کے دوران متعدد شدت پسند علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی قیادت میں ڈومیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ ڈی پی او محمد فرقان بلال نے خود فرنٹ لائن پر موجود رہ کر کارروائی کی قیادت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کے چارج سنبھالنے کے بعد مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 59 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ متعدد آئی ای ڈیز بھی ناکارہ بنائی گئیں، جس کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا پولیس کے 57 اہلکاروں کے تبادلے، لکی مروت اور بنوں کے اہلکار بھی شامل

پولیس کے مطابق مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں پولیس پر دہشت گرد حملوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top