پرائیویٹ سکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند شہریوں کے لیے اہم خبر

پرائیویٹ سکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند شہریوں کے لیے اہم خبر

Pakistan SCO Summit 2026

وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کے لیے تمام حج پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جس کے بعد ’’پاک حج ایپ‘‘ اور آفیشل پورٹل کے ذریعے بکنگ کے عمل میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق بیشتر حج آرگنائزرز (ایچ او پیز) نے اپنے پیکیجز ڈیجیٹل پورٹل پر منتقل کر دیے ہیں۔ اس بار پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 16 بنیادی حج پیکیج فائنل کیے گئے ہیںجن کی قیمتیں 14 لاکھ روپے سے لے کر ساڑھے 37 لاکھ روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں۔

پرائیویٹ سکیم کا انتخاب کرنے والے عازمین کے لیے مختصر دورانیے کے حج، بیرونِ ملک سے براہِ راست پروازوں اور فائیو سٹار سہولیات پر مشتمل پیکیجز کے بھی آپشنز موجود ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کو کسی بھی قسم کے مالیاتی فراڈ یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے شدید تنبیہ کی ہے کہ وہ پیکیج کا انتخاب اور تمام تر ادائیگیاں صرف اور صرف آفیشل حج پورٹل یا “پاک حج ایپ” کے ڈیجیٹل ذرائع سے ہی سرانجام دیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی فرد یا کمپنی کو براہِ راست نقد رقم یا ذاتی اکاؤنٹ میں ادائیگی کی صورت میں وزارت کسی قسم کے مالی نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

رواں برس پرائیویٹ حج سکیم کے لیے مجموعی طور پر 71 ہزار 684 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم میں پیکیج کے انتخاب اور رقم کی ادائیگی کے لیے 20 نومبر کی حتمی تاریخ مقرر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری راتوں رات ارب پتی بن گیا

حکام کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ تاریخ تک کوٹہ مکمل نہ ہوا تو وزارت کے پاس کوٹہ ازسرِ نو مختص کرنے کا مکمل اختیار محفوظ رہے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top