نیٹ میٹرنگ سے متعلق سولر صارفین کیلئے بڑی خبر

Pakistan SCO Summit 2026

پاور ڈویژن نے سولر صارفین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی پیش رفت (Status) آن لائن پورٹل کے ذریعے چیک کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ایجنٹوں اور غیر ضروری تاخیر سے بچانا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی کے عمل میں زیرالتوا درخواستوں پر تیز رفتار پیش رفت کی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق مجموعی طور پر 16 ہزار 654 زیر التوا درخواستوں میں سے 11 ہزار 695 حل کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC) نے ان 11 ہزار سے زائد صارفین سے میسج اور واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست رابطہ کر کے ان کی درخواستوں پر کارروائی کی ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درخواست کی پراسیسنگ کے لیے کسی بھی فرد یا ایجنٹ کو کوئی فیس نہ دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین سے براہ راست رابطے اور آن لائن پورٹل کا بنیادی مقصد جائز صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا، غیر قانونی کنکشنز کو روکنا اور نظام میں شفافیت لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طالب علموں کے لیے اہم خبر: امتحانات میں پاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا نے کی پالیسی پر عملدرآمد شروع

وزیر توانائی اویس لغاری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت سولرائزیشن اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کی بھرپور حامی ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹ بننے کے بجائے ایک شفاف اور پائیدار نظام قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top