لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
لندن: لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
389 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 194 رنز پر آؤٹ ہوگئی، سعود شکیل 97 رنز بنا کر نمایاں رہے اور صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 26 رنز بنا سکے، جبکہ بابر اعظم اور اذان اویس 6،6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان ایک جبکہ عبداللہ شفیق صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ، یوتھ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلے گی
لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے جبکہ انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔





