مانسہرہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع چکیاء کے علاقے میں 9 سے 10 سالہ بچے سے زیادتی کے واقعے کی اطلاع پر مانسہرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق والدین نے رپورٹ درج کرائی کہ چند روز قبل ملزم عمیر ولد محمد رفیق سکنہ چکیاء نے بچے کو بہانے سے اپنے ساتھ بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد ملزم نے بچے کو ڈرایا دھمکایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، خوف کے باعث بچے نے کچھ تاخیر کے بعد والدین کو واقعے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور: 15 روز سے لاپتا بچی کی لاش کنویں سے برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف
رپورٹ موصول ہوتے ہی تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔





