ہری پور: 15 روز سے لاپتا بچی کی لاش کنویں سے برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا انکشاف

حمد اللہ

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 15 روز قبل لاپتا ہونے والی کمسن بچی آیت نور کی لاش ایک ویران کنویں سے برآمد ہو گئی ہے جبکہ دورانِ تفتیش بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق آیت نور گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لاپتا ہو گئی تھی جس کی تلاش کے لیے کارروائی جاری تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک ویئر ہاؤس کے کنویں سے بچی کی لاش برآمد کی ہے۔

تفتش کے دوران پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھاجن میں سے ایک مرکزی ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں قتل کر کے لاش کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل پر کونسی چیزوں کی تلاش آپ کے لیے مصیبت بن سکتی ہے؟

پولیس کے مطابق کیس کے 2 ملزمان جیل میں جبکہ ایک جسمانی ریمانڈپر پولیس تحویل میں ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر 2 نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top