مضرِ صحت قیمہ کی تیاری اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار

مضرِ صحت قیمہ کی تیاری اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار

Pakistan SCO Summit 2026

مضرِ صحت اور غیر معیاری قیمہ کی فراہمی کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ پشاور کا مضرِ صحت قیمہ کی تیاری اور فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (فقیر آباد) نے دلہ زاک روڈ پر مضرِ صحت گوشت، کیمیکل اور جانوروں کی باقیات سے قیمہ تیار کر کے فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا

مضرِ صحت گوشت اور قیمہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق غیر معیاری اشیائے خورونوش کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پشاور کی کامیاب کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ مضرِ صحت یا غیر معیاری گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی فروخت کے حوالے سے انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں ۔

ضلعی انتظامیہ پشاور نے واضح کیا ہے کہ عوام کی صحت اور جانوں کے تحفظ کے لیے مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top