پشاور میں 100 سے زائد ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: پشاور کینٹ اور یونیورسٹی ٹاؤن میں 100 سے زائد ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور اسپیشل برانچ کو سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں مقیم افراد اور وہاں آنے جانے والوں کا روزانہ ریکارڈ چیک کیا جائے گا، جبکہ تمام افراد کی آمد و رفت کا اندراج لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی ٹاؤن میں تقریباً 3 درجن گیسٹ ہاؤسز جبکہ 100 سے زائد ہاسٹلز کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کینٹ اور یونیورسٹی ٹاؤن میں موجود گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز پر بھی خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ٹی آئیز میں ٹرینی رجسٹرار کی نوکریاں ختم، پالیسی بورڈ کا حکم

پولیس ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کے انخلا کے بعد پشاور کے حساس علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کا روزانہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی پر بھی توجہ دی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق کینٹ اور یونیورسٹی ٹاؤن میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ بھی بڑھایا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top