ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: ہانگ کانگ کوہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Pakistan SCO Summit 2026

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 47 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ عائشہ ظفر نے 26 اور فاطمہ ثنا نے 24 رنز بنائے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اقرا سحر اور کیری چین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 71 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ہانگ کانگ کی جانب سے صرف کیری چین 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔وہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر بھی بن گئی ہیں۔

اس میچ کے ساتھ ہی قومی اوپنر منیبہ علی کے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی مکمل ہو گئے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top