ایل پی جی صارفین کے لیے بری خبر، فی کلو قیمت میں بڑا اضافہ

ایل پی جی صارفین کےلیے خوشخبری: فی کلو قیمت میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھر میں مہنگی ایل پی جی خریدنے والے صارفین کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے جہاں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک کی بڑی کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔ 

یہ پیشرفت ایران پاکستان بارڈر پر درپیش درامداتی رکاوٹوں کے خاتمے اور ایرانی ایل پی جی باؤزرز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر علی حیدر نے اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اکتوبر تک لوڈ کیے گئے ایرانی ایل پی جی باؤزرز کو بالآخر پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

اس وقت پاک ایران سرحد پر ایل پی جی کے ایک ہزار باؤزر لائن میں کھڑے ہیں جبکہ ان کی درآمدی جی ڈی (General Declaration) فائل کرنے کی باقاعدہ اجازت بھی مل چکی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرحدی ترسیل بحال ہونے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر ہی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھارتی بلے باز کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

کمیٹی کے کنوینر علی حیدر نے اوگرا کے موجودہ پرائسنگ فارمولے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں ہے کیونکہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ماہانہ کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر کیا جانا چاہیے۔

Scroll to Top