پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعمت کب ہوگی؟

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف دائر درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعمت کب ہوگی؟

Pakistan SCO Summit 2026

، عدالت نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے اور اس کی سماعت کل منگل کو ہو گی ۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اہم آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  کے رجسٹرار آفس نے اس درخواست کو باقاعدہ طور پر کل کی سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر شہری وقاص احمد کی جانب سے دائر کی جانے والی اس درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کے اندر اور گردونواح کی تمام شاہراؤں کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو نقل و حرکت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیان پر تنقید کرنے والے حقائق سے بے خبر ہیں، عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو کھری کھری سنا دیں

درخواست گزار نےاپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ سرکاری دفاتر اور مشینری کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں وزیراعلیٰ آفس مبینہ طور پر سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیے جانے کے خلاف بھی عدالت سے مناسب ڈیکلریشن جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top