چمن کے شہریوں نے فضل الرحمان کے اثاثوں کا حساب مانگ لیا

چمن کے شہریوں نےفضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذہب اور اقتدار کی آڑ میں جائیدادیں بنانے والے نیب کے سامنے اپنے اثاثوں کا جواب دیں۔

 شہریوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو خود سستی اراضی اور حکومتی مراعات سے فیض یاب ہوئے ہوں، وہ جمہوریت اور انصاف کا پرچار کرنے کا اخلاقی جواز کیسے رکھتے ہیں۔

 مقامی شہریوں نے انکشاف کیا کہ ماضی کے تمام دور اقتدار میں ذاتی مفادات حاصل کیے گئے اور کشمیر کمیٹی یا دیگر اہم عہدوں کی آڑ میں اپنے قریبی رفقاء اور خاندان کے لیے مراعات کے انبار لگائے گئے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اقتدار میں رہتے ہوئے ہر دور میں جوڑ توڑ اور فوائد سمیٹنے کا سلسلہ جاری رہا لیکن جب احتساب کے ادارے (نیب) کے سامنے جوابدہی کی باری آتی ہے تو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا۔

شہریوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ  جو شخص خود کرپشن اور غیر قانونی اثاثے بنانے میں ملوث رہا ہو، اسے عوام کے سامنے پاک صاف بننے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔

یہ بھی پڑھیں : ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی کام نہ آسکی، سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا دیا

 عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب کو ان تمام مالی بے ضابطگیوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

Scroll to Top