امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نئے قانون کے تحت یکم جنوری 2027 سے ریاست میں شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر کر دی گئی ہے۔
گورنر کی جانب سے بل پر دستخط کے بعد کیلیفورنیا امریکا کی 18ویں ریاست بن گئی ہے جہاں شادی کی قانونی عمر 18 سال ہے، جبکہ دیگر 32 ریاستوں میں مخصوص حالات کے تحت کم عمری کی شادی اب بھی قانونی ہے۔
نئے قانون سے قبل کیلیفورنیا میں کسی بھی عمر کے نابالغ افراد والدین کی رضامندی اور عدالت کی اجازت سے شادی کر سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نرسیں اب امریکا جائیں گی؟ اہم پیش رفت سامنے آگئی
کم عمری کی شادی کے خلاف مہم چلانے والی تنظیم اَن چینڈ ایٹ لاسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں ہر سال تقریباً 9 ہزار کم عمر افراد کی شادیاں ہوتی ہیں۔





