پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے، اس سے قبل قومی ٹیم 171 رنز پر آوٹ ہو گئی ۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ 37 اور جارڈن کاکس 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ ایمیلیو 33 اور بین ڈکٹ 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور محمد علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 59 رنز درکار ہیں، قبل ازیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 171 رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 61 جبکہ امام الحق نے 42 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کپتان سلمان علی آغا نے 21، خرم شہزاد نے 14 اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔
سعود شکیل اور شان مسعود 5،5 رنز بنا سکے، جبکہ علی عثمان اور اذان اویس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے اولی رابن سن اور جوش ٹنگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں ۔





