خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ میں افسران کے تبادلے و تقرریاں

محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے سول سیکرٹریٹ میں انتظامی امور کی بہتری کے پیش نظر مختلف شعبوں کے افسران کی بڑی تعداد کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس-17 کے پرائیویٹ سیکرٹریز کے شعبے میں جان گل کو محکمہ خوراک سے محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف جبکہ زکریا جان کو ان کی جگہ محکمہ خوراک منتقل کر دیا گیا ہے۔

 انوار حمید کا تبادلہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اختر علی کا تبادلہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کر دیا گیا ہے۔

ا س طرح  غیاث الدین کو اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سے انرجی اینڈ پاور جبکہ دستار علی کو انرجی اینڈ پاور سے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز تعینات کیا گیا ہے۔ ریدی خان کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے آبپاشی، جاوید خان کو لوکل گورنمنٹ سے منرلز ڈیولپمنٹ، ابراہیم کو منرلز ڈیولپمنٹ سے اوقاف و مذہبی امور، اکرام الحق کو اوقاف سے لوکل گورنمنٹ جبکہ محمد بلال بھٹی کو قانون و انسانی حقوق سے منرلز ڈیولپمنٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سپرنٹنڈنٹس (بی ایس-17) کی تعیناتیوں کے تحت نثار محمد اور محمد اقبال کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے محکمہ مالیات، بلال خان کو مالیات سے ایلیمنٹری ایجوکیشن جبکہ سید احمد خان کو لوکل گورنمنٹ سے محکمہ مالیات میں منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے بجائے ٹک ٹاک اور لانگ مارچ پر ہے،نور العین خالق

رضا خان کا تبادلہ مالیات سے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، اکبر زمان کا لوکل گورنمنٹ سے صحت، محمد عقیل کا انڈسٹریز سے لوکل گورنمنٹ، نور اللہ جان کا آبپاشی سے مالیات اور محمد عارف کا سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے محکمہ آبپاشی میں کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top