وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ہے جس کا اطلاق 7 اکتوبر 2026ء سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 394.83 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.91 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 395.85 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔
حکومت کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔





