وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سے قبل باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ اہم ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ‘نشانِ امتیاز’ عطا کرنے کی پروقار تقریب کے فوراً بعد ہوئی، تقریب میں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
ملاقات میں دونوں حکمران جماعتوں کے سینئر رہنما بھی موجود تھے، جبکہ اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ملاقات میں کسی بھی آئینی و قانونی اقدام اٹھانے سے قبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت دیدی
اس موقع پر قائم کردہ مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے صدر اور وزیراعظم کو موجودہ صورتحال اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔





