وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات اور الیکشن کمیشن میں تعیناتیوں سے متعلق خط لکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی۔
دوسری جانب اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیر اعظم کے خط موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کا معاملہ،وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا
گزشتہ دنوں وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے حوالے سے رابطہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوایا تھا۔





