سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، اور جمعرات کو یہ قیمتیں نئی ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئیں۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,650 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا 319,000 روپے فی تولہ کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,415 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد 10 گرام سونا 273,491 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

 گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2,550 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 317,350 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

Scroll to Top