سونے کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

کراچی : عالمی اور مقامی صرافہ منڈیوں میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

آل پاکستان صرافہ جواہرات ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 836 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے پر مستحکم رہی۔

 دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 212 روپے کم ہو کر 6 ہزار 148 روپے پر آ گئی ہے۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 4 ہزار 153 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں : کرپٹ گٹھ جوڑ بے نقاب: اسکول مالک کا ناقص تعمیر کا اعتراف، پی ٹی آئی کے 13 سالہ تاریک دور پر سوالات کی بوچھاڑ

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی منڈی میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3,000 روپے سستا ہو کر 4,37,836 روپے پر آیا تھا،۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2,572 روپے گر کر 3,75,373 روپے ہو گئی تھی، اور فی تولہ چاندی کی قیمت 172 روپے کم ہو کر 6,360 روپے پر بند ہوئی تھی۔

Scroll to Top