پشاور میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملہ آور فرار

پشاور میں حسن خیل پولیس پوسٹ سپین میلہ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق دہشتگردوں نے حسن خیل پولیس پوسٹ سپین میلہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بہادر پولیس کانسٹیبل نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پولیس جوانوں نے دہشتگردوں کے حملے کا دلیری سے جواب دیا اور بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں شہریوں کے تحفظ اور مسلح جتھوں کی طرف سے دہشتگردی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی ،نوٹیفکیشن جاری

سی سی پی او پشاور کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور حملے میں ملوث دہشتگردوں کو تلاش کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Scroll to Top