یومِ اقبال کے موقع پر ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ تین روزہ چھٹیوں کا موقع، تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات متوقع ہیں۔
نومبر میں طلبہ اور سرکاری ملازمین کو مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
9 نومبر کو شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے باعث تعطیل متوقع ہے، جس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملنے سے طویل تعطیلات کا موقع بن سکتا ہے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو مفکرِ پاکستان اور عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یومِ ولادت منایا جاتا ہے، اس موقع پر تعطیل کے حوالے سے سرکاری اعلان اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، دیر کالونی سکول حادثے کا مقدمہ درج کر دیا گیا
رواں سال 9 نومبر پیر کے روز ہونے کی وجہ سے اگر یومِ اقبال پر عام تعطیل برقرار رہتی ہے تو ہفتہ، اتوار اور پیر کو ملا کر سرکاری ملازمین کو مسلسل تین روز کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔





