پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا

Pakistan SCO Summit 2026

بشکیک: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جہاں اجلاس کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کی باضابطہ تقریب بھی ہوئی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی نمائندگی کی اور ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

اجلاس کے بعد جاری متفقہ اعلامیے کے مطابق پاکستان 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ سے ملاقات

ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی امن کوششوں کی گونج بشکیک تک پہنچ گئی، ایرانی صدر کا اعتراف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top