صوابی کے عوام کے لیے بڑا سرپرائز: ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کے ایک ہی فیصلے سے موقع پر مسائل حل!

ضلع صوابی میں شفاف طرزِ حکمرانی اور عوام دوست انتظامیہ کا نیا باب رقم ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے اپنی خصوصی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے آنے والے معزز مشران اور متحرک نوجوانوں کے وفود سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس کھلی کچہری نما ملاقات کے دوران انہوں نے عوام کے بنیادی مسائل، دیرینہ شکایات اور علاقائی ترقی سے متعلق تجاویز کو بلا جھجھک اور براہِ راست سنا۔

عوام کے تکالیف کے فوری ازالے کو یقینی بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصراللہ خان نے سابقہ کرپٹ پی ٹی آئی دور کے روایتی سرخ فیتا شاہی کا خاتمہ کر دیا اور متعدد عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کر دیے۔

جبکہ دیگر پیچیدہ اور محکماتی امور سے جڑے مسائل کے پائیدار حل کے لیے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو سخت اور واضح ہدایات جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ صوابی عوامی مسائل کے بروقت حل، شفّاف طرزِ حکمرانی اور عام آدمی کو ان کے بنیادی حقوق و بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

سیاسی و سماجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صوابی سمیت پورے صوبے کے عوام گزشتہ ایک دہائی سے پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی شدید نااہلی، بدانتظامی اور غفلت کا شکار رہے۔

سابقہ پی ٹی آئی دور میں سرکاری دفاتر عام شہریوں اور بالخصوص مشران کے لیے بند رکھے گئے جس کے باعث بنیادی مسائل کا انبار لگ گیا اور عوامی فلاح و بہبود کی تمام پالیسیاں صرف کاغذی دعوؤں تک محدود رہیں۔

پی ٹی آئی کے نااہل حکمرانوں کی انہی غفلتوں کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہوئی اور عوام اور انتظامیہ کے درمیان شدید بداعتمادی کی خلیج پیدا ہوئی۔

تاہم صوبے میں قائم موجودہ گورنر راج انتظامیہ نے زمامِ کار سنبھالتے ہی گورننس کے بگاڑ کو درست کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

موجودہ انتظامیہ کے زیرِ اثر اور عملی حکمتِ عملی کے باعث بیوروکریسی اور ضلعی افسران عوام کی خدمت کے لیے متحرک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق دور کی کالی بھیڑیں اور رشوت خور تیار ہو جائیں: پی ٹی آئی دور کا کرپٹ کلچر ختم! صوابی انتظامیہ کا واٹس ایپ نمبر کے ساتھ بڑا سرپرائز!

ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کا عوامی مسائل کے لیے اپنے دروازے کھولنا موجودہ گورنر راج کی اسی اصلاحاتی سوچ اور عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

موجودہ انتظامیہ کی جانب سے شفافیت اور جوابدہی کے اس نظام نے عوام میں اطمینان کی لہر دوڑا دی ہے، جس سے صوابی میں گڈ گورننس کے ایک نئے اور خوشگوار دور کا آغاز ہو چکا ہے۔

Scroll to Top