جنوبی وزیرستان میں اگست کے دوران کتنے ہنگامی واقعات سامنے آئے؟ رپورٹ جاری

جنوبی وزیرستان میں اگست کے دوران کتنے ہنگامی واقعات سامنے آئے؟ رپورٹ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

ریسکیو 1122 اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان نے اگست 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 60 ہنگامی واقعات پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 43 طبی ایمرجنسیز، 4 ٹریفک حادثات، 7 فائرنگ اور تشدد کے واقعات، 5 ریکوری آپریشنز اور ایک دھماکہ شامل ہے۔

اس دوران ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 52 مریضوں کو ریسکیو کیا، جبکہ ریفرل سروس کے تحت مزید 80 مریضوں کو بھی ایک سے دوسرے اسپتال محفوظ طریقے سے منتقل کیا گیا۔

ایک ماہ کے دوران کنٹرول روم کو کل 3 ہزار 255 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2 ہزار 894 کالز غیر ضروری یا جعلی ثابت ہوئیں، جس سے اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، خراب سکیورٹی صورتحال کے باعث برمل، اعظم ورسک، انگوراڈہ اور توئی خلہ وانا کے بعض علاقوں میں ایمبولینس سروس تحال معطل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی کارکن معراج وزیر نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام علاقوں میں ریسکیو 1122 کی سروسز فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top