آئی ایم ایف ٹیم بجٹ تجاویز اورمشاورت کیلئے پاکستان پہنچ گئی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم ورنس کرپشن کا تلخیصی جائزے لے گی۔
دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار، بجٹ تجاویز پر مشاورت ہے، آئی ایم ایف ٹیم 4 اپریل سے ایک ہفتہ تک پاکستان میں قیام کرے گی۔
آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آج پاکستان پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف مشن کا یہ دورہ 4 اپریل سے شروع ہوگا اور آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم حکومتی حکام سے بات چیت کے ذریعے مختلف امور پر مشاورت کرے گی، ٹیم آئندہ بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات پر بات چیت کرے گی، آئندہ بجٹ میں اخراجات میں کمی، دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کا جائزہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم بجٹ میں ٹیکس ریونیو اقدامات، حکومتی اخراجات میں کمی، اور ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ تفصیلی مشاورت کرے گی۔
اس دوران مالیاتی حکام اور آئی ایم ایف کے ماہرین مل کر بجٹ تجاویز تیار کریں گے، جنہیں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔





