وفاقی حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ پیش رفت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری مسلسل اضافے کے باعث دیکھنے میں آ رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں ڈبلیو ٹی آئی (WTI) خام تیل 101 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ برینٹ کروڈ آئل (Brent Crude) کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ مربان کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان اپر کی ترقی اولین ترجیح ہے،فاروق محسود
عالمی منڈی میں خام تیل کے اضافے کے بعد وفاقی حکومت اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کا حتمی جائزہ لے کر اعلان آج متوقع ہے۔





