حکومت کیساتھ بات چیت مسترد، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا،عمران خان

حکومت کیساتھ بات چیت مسترد، اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا،عمران خان

بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت شرو ع کرنے کی ہدایت کی تھی

تفصیلات کے مطابق منگل کو اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں اور وکلاکیساتھ بات چیت میں عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ رابطے کی یہ کوشش ان کے قانونی مقدمات سے متعلق نہیں بلکہ یہ صرف اور صرف پاکستان کی خاطر تھیں ۔پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کرنیوالوں میں بیرٹر گوہر ،سینیٹر علی ظفر اور وکلا ظہیر عباس ،مبشر اعوان اور علی عمران شامل تھے ۔

دوران ملاقات علی ظفر نے سواتی کے حالیہ ویڈیو بیان پر عمران سے جواب طلب کیا ،ویڈیو میں اعظم سواتی نے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے انہیں بات چیت کی نوعیت خفیہ رکھتےہوئے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی تھی ، اعظم سواتی نے مزید کہا تھا کہ اگر چہ عمران خان عوامی سطح پر عسکری قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن پس پردہ مذاکرات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں ۔

جواب میں عمران خان نے کہا کہ بات چیت کا اقدام ذاتی مفادات یا قانونی نرمی حاصل کرنے کے بارے میں نہیں ، بانی پی ٹی آئی کا کہن اتھا کہ یہ پاکستان ،جمہوریت ،قانون کی حکمرانی اور عوام کے مینڈیٹ کے احترام کے بارے میں ہے ۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ وہ عدالت میں اپنی قانونی لڑائی لڑنے کیلئے پر عزم ہیں اور کسی بیک ڈور ریلیف کی خواہش نہیں ۔

بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر چہ انہوں نے حکومت کیساتھ بات چیت کو مسترد کردیا ہے لیکن وہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔

Scroll to Top