عمران خان سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، عمران نے پنجاب میں تنظیمی معاملات عالیہ حمزہ کے سپرد کردیئے ،عہدے داروں کا تعین جس کو نکالنا فیصلہ عالیہ حمزہ کریں گی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ عالیہ حمزہ پنجاب میں تنظیم سے متعلق فیصلے کرنے میں بااختیار ہے ، عالیہ حمزہ جس عہدیدار کو معطل کرنا چاہے یا کوئی ذمہ داری دینا چاہے دے سکتی ہے، عمران خان نے عالیہ حمزہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ عالیہ حمزہ کی ذمہ داری سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کو عمران نے نے سپورٹ کیا ، عمران خان سے ملاقات کے دوران وکلا رہنما عالیہ حمزہ کو ڈھونڈتے رہے ، تاہم عالیہ حمزہ بانی کی بہنوں کیساتھ پولیس ناکے پر تھیں ۔





