اپر چترال میں اونچے درجے کے سیلاب سے سڑکیں بند،فصلوں کو نقصان

اپر چترال میں اونچے درجے کے سیلاب سے سڑکیں بند،فصلوں کو نقصان

اپر چترال میں برف پگھلنے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کے نتیجے میں نالے کے اطراف کھڑی فصلوں اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ خطرے کے پیش نظر مقامی آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاتھا ۔

ادھر دروش کے مقام کلدام شاہنگار میں شدید طغیانی کے باعث پشاور چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی جس کے باعث سیاحوں اور مسافروں کی گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں ۔

واضح رہے کہ سڑک کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

Scroll to Top