عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ

اعظم سواتی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دعویٰ، سلمان اکرم راجہ کا لاعلمی کا اظہار

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دعویٰ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوتی تب تک مذاکرات کی تصدیق یا ترید نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات اسی لئے نہیں ہونے دی جارہی تاکہ ابہام برقرار رہے، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہو گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی آشیرباد حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی نہیں چاہتا عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

Scroll to Top