اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کا علاقہ گرم چشمہ بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردونواح، مالاکنڈ، شبقدر، لوئر دیر، دیامر اور چلاس سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ لوئر دیر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ زلزلے سے ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔





