سیاست دنگل نہیں دلیل کا میدان ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی کا سابقہ حکمرانوں پر کڑا وار!

خیبرپختونخوا کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی ہے جب وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک کی موجودگی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی مجرمانہ نااہلی، سستی اور ہٹ دھرمی کے تمام پردے چاک کر دیے۔

مانکی شریف (نوشہرہ) میں میڈیا سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے سابق حکمرانوں کی طرف سے صوبے کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنے کی تمام اندرونی کہانی قوم کے سامنے بے نقاب کر دی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرویز خٹک کی تائید کے ساتھ سابقہ صوبائی حکومت کو کڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی ذاتی اور سیاسی ہٹ دھرمی کی وجہ سے وفاق کے ساتھ تمام رابطے اور معاملات خود ختم کیے، تاکہ صوبے میں بحران برقرار رہے اور وہ اپنی نااہلی چھپا سکیں۔

گورنر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سیاست کوئی دنگل کا میدان یا گالی گلوچ کی جگہ نہیں ہوتی بلکہ دلیل کا تقاضا کرتی ہے مگر پی ٹی آئی کے نالائق ٹولے نے وفاق کے سامنے صوبے کا مقدمہ لڑنے کے بجائے صرف دھرنے دینے اور عوام کا وقت برباد کرنے کو اپنا شعار بنایا۔

سابقہ انتظامیہ کی اسی مجرمانہ غفلت اور سستی کی وجہ سے خیبرپختونخوا ترقیاتی دوڑ میں سالوں پیچھے چلا گیا، اور عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سابقہ انتظامیہ کی ناکام پالیسیوں کو رگڑا دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں تاریخ کا سب سے بڑا ایپکس کمیٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔

اس اہم ترین فورم پر خیبرپختونخوا کا مقدمہ اس جرأت اور بہترین حکمت عملی سے پیش کیا گیا کہ اس کے نتائج نے سابقہ حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے ثابت کر دیے۔

جہاں پی ٹی آئی والے صرف فنڈز نہ ہونے کا رونا روتے اور وفاق پر الزام تراشی کرتے تھے وہیں موجودہ فعال قیادت نے وفاق سے صوبے کے لیے 160 ارب روپے کے الگ ترقیاتی پیکیج کا تاریخی اعلان حاصل کر لیا ہے۔

سابقہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے جو گندم کا سنگین مسئلہ حل طلب چھوڑ دیا گیا تھا اسے موجودہ ٹیم نے ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عوام کو بڑی ریلیف فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لنڈی کوتل پریس کلب مسلح افراد کے داخلے کا پروپیگنڈا مسترد:وائرل ویڈیو جعلی نکلی

وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے جو این ایف سی فنڈز واجب الادا ہیں، وہ اس ترقیاتی پیکیج سے بالکل الگ ہیں اور وفاق نے دوٹوک یقین دہانی کرائی ہے کہ مطالبہ کرنے پر یہ فنڈز فوری جاری کر دیے جائیں گے۔

گفتگو کے آخر میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب صوبے میں فنڈز اور ترقیاتی کاموں کے رکنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہی۔ تمام سیاسی رہنماؤں مشیران اور بالخصوص پرویز خٹک جیسےسیاستدانوں کو ساتھ لے کر خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top