ٹرمپ انتظامیہ نے سمارٹ فونز، کمپوٹرز کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا

دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کی طلب میں اضافہ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں چینی موبائل فونز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی تحقیقی ادارے کاؤنٹر پوائنٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین کے مختلف موبائل برانڈز کی عالمی طلب 29 فیصد سے بڑھ کر 30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

اس کے برعکس، سام سنگ موبائل فونز کی عالمی طلب میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو اب 18 فیصد تک محدود ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کے قدراً سستے ماڈل آئی فون 16 ای کی لانچ کے باعث آئی فونز کی طلب 19 فیصد پر برقرار رہی۔

کاؤنٹر پوائنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، عالمی سطح پر ٹیرف میں جاری جنگ اور قیمتوں میں اضافے کے باعث مستقبل میں موبائل فونز کی طلب متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان سپر لیگ میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف

ماہرین کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو چینی برانڈز عالمی مارکیٹ میں مزید حصہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top