پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری ، مزید 3,387افراد وطن واپس روانہ ہوچکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر قانوین افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ کے انخلا کا سلسلہ حکومت کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی جاری ہے ۔گذشتہ روز 20اپریل کو مجموعی طورپر 3.387مزید غیر قانونی افغان باشندوں کو باحفاظت طورپر ان کے وطن واپس بھیجا گیا ۔
حکام کے مطابق اب تک مجموعی طورپر 9لاکھ 79ہزار 486غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں ، انخلا کے اس عمل کو منظم اور پرامن رکھنے کیلئے حکومت پاکستان نے مکمل اقدامات کیے ہیں ، جن میں باعزت واپسی کویقینی بنانا اور انسانی وقار کاخیال رکھنا شامل ہے ۔
مجموعی طور پر اسلام آباد سے 1982، پنجاب سے 16624، گلگت سے 2, آزاد کشمیر سے 1019 اور سندھ سے 44 افراد کو افغانستان بیدخل کیا گیا۔رضاکارانہ طور 17529 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز افغان مہاجرین طور خم سرحد سے افغانستان واپس گئی
انخلا کے اس عمل میں مقامی ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور افغان حکام باہمی رابطے سے کام کررہے ہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔