بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے خاران میں کالعدم بی ایل اے کی جانب سے سڑک بلاک کرکے لوگوں کو لوٹنے کا منصوبہ ناکام بنادیا ،اس دوران 8 دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا ۔
خاران کے علاقے میں مرکزی شاہراہ پر کالعدم بی ایل اے کی جانب سے فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے ناکہ لگایا گیا تھا اور عام شہریوں کو لوٹ رہے تھے ۔
اس دوران سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ لگاکر عام شہریوں کو لوٹنے والے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد جہنم واصل
دہشتگرد خاران کے مرکزی شاہراہ پر عام شہریوں کی گاڑیوں کو لوٹنے تھے، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا ۔





