امریکی کانگریس مین جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کیلئے زور دار مطالبہ

امریکی کانگریس مین جیک برگمین کا عمران خان کی رہائی کیلئے زور دار مطالبہ

امریکی کانگریس مین جیک وارن برگمین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا دوبارہ مطالبہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریپبلکن کانگریس مین جیک برگمین نے پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے بعد ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان میں قیادت سے ملاقاتوں کے بعد میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہا ہوں،پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں، آئیے جمہوری آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے برگمین نے اپریل کے وسط میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں ۔

پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جانے والے رہنما، شہباز گل اور زلفی بخاری نے برگمین کے مؤقف کا خیرمقدم کیا اور اسے پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے قریبی سمجھے جانیوالے رہنما شہباز گل ، اور زلفی بخاری نے برگمین کے موقف کا خیر مقدم کیا جبکہ دیگر رہنمائوں نے بروقت نہ کرنے پر مایوسی ظاہر کی ۔

Scroll to Top