پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست، پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی اداروں کو طلب کر لیا

پشاور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین سے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار وکیل نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں جھوٹی خبروں پر سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں ، سیکشن 26اے سمیت متعدد شقوں میں ترمیم کی گئی ہے ۔

وکیل نے کہا کہ ترمیم مبہم ہے ، فیک نیوز کی تشریح شامل نہیں ، ترمیم میں خلاف ورزی پر سنگین سزائیں مقرر کی گئیں ، ارکان اسمبلی اور اداروں کیخلاف بات کرنے پر سزا رکھی گئی ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ترمیم انسانی حقوق ، جمہوریت اور احتساب پر حملہ ہے ، ترمیم اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش ہے ۔

Scroll to Top