پولیو کا خطرہ برقرار، پشاور میں دوسرا کیس، مجموعی تعداد 7 ہو گئی

پولیو کا خطرہ برقرار، پشاور میں دوسرا کیس، مجموعی تعداد 7 ہو گئی

پشاور میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس رپورٹ ہوا ، محکمہ صحت پشاور نے ضلع تورغر سے پولیو سے متاثرہ کیس رپورٹ کیا ، قومی ادارہ صحت نے متاثرہ بچے میں پولیو کی تصدیق کی ، ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر کی یونین کونسل منجا کوٹ میں 11سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمہ صحت پشاور کے مطابق صوبے کارواں سال کا پہلا پولیو کیس ڈی آئی خان سے جنوری میں رپورٹ ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 7ہوگئی ہے ، سندھ سے 4خیبر پختونخوا 2جبکہ پنجاب سے ایک کیس رپورٹ کیاگیا ہے ۔

Scroll to Top