یومِ تاسیس کی تیاریاں مکمل، پی ٹی آئی کا پروگرام خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہو گا

یومِ تاسیس کی تیاریاں مکمل، پی ٹی آئی کا پروگرام خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہو گا

پاکستان تحریک انصاف یوم تاسیس کا پروگرام 25 اپریل کو خیبرپختونخوا ہاوس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو 25 آپریل کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی،پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب واک کرینگے،پی ٹی ائی کے وکلاء اور پارلمینٹیرین اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کو بانی چیئرمین پر قائم مقدمات کی جلد سنوائی اور کیسز کے حوالے سے ایک یاداشت پیش کریں گے ،اسلام آباد ہائیکورٹ سے تمام رہنما خیبرپختونخوا ہائوس جائیں گے۔

یوم تاسیس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد خیبرپختونخوا ہائوس میں کیا گیا ہے سیمینار کے بعد اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے یوم تاسیس پروگرام میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوں گےپی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو بروقت پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

Scroll to Top