پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو دیں گے، راشد سومرو

گھوٹکی میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے پاکستان کے دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے لیے جان دینی پڑی تو ہم اسے دیں گے۔

مولانا راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ صرف سرحد کی چوکیداری نہیں کریں گے بلکہ ہندوستان میں گھس کر ان کے عزائم کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پانی کے حصے کا ایک قطرہ بھی کسی دوسرے صوبے کو دینے کو تیار نہیں اور انڈیا کو کیسے اپنا پانی روک لینے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے اپنے اندرونی مسائل اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سارا ڈرامہ رچایا ہے اور ایسی خطرناک صورتحال میں ہم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، دہشت گردی کی ایکسپورٹ سے گریز کرے، خواجہ آصف

مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے وہ ہر ممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا یہ عزم اس بات کا غماز ہے کہ جے یو آئی اپنی تمام تر توانائیاں ملک کے دفاع میں صرف کرے گی۔

Scroll to Top