ویب ڈیسک۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ نریندر مودی حکومت کا فالس فلیگ حملہ اور اس کے پیچھے چھپی گہری سازش بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔ حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارت کے اندر سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی ہندو پنڈت نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے اور کس کو نقصان؟ قصور وار آپ کے اندر ہی چھپا بیٹھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہر سانحے کے بعد بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر الزام لگا دیا جائے۔
ہندو پنڈت نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیری عوام خود اپنے روزگار اور امن کو تباہ کریں گے؟ جو بھی اس حملے سے سیاسی فائدہ اٹھا رہا ہے، اصل مجرم وہی ہے۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر ایسے حملوں کے اصل محرکین کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں مزید خونریز واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ جو ہندو مسلم تفریق سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، وہی ان سازشوں کے پیچھے ہے، پنڈت نے واضح الفاظ میں کہا۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی سچائی کی یہ آوازیں نریندر مودی کے فالس فلیگ حملے کے منصوبوں کو بے نقاب کر رہی ہیں اور بی جے پی کی منفی سیاست پر سوالیہ نشان لگا رہی ہیں۔





