لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو نیا دھچکا

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو نیا دھچکا

Pakistan SCO Summit 2026

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی بدترین شکست کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بھی قومی کھلاڑیوں کی بڑی سطح پر تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم لارڈز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں بالترتیب صرف 8 اور 6 رنز بنا سکے، جس کے نتیجے میں وہ پانچ درجے نیچے جا کر دسویں سے 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ محمد رضوان سات درجے تنزلی کے بعد 33ویں، کپتان شان مسعود تین درجے کمی سے 41ویں اور سلمان علی آغا تین درجے گر کر 43ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

جہاں دیگر بلے بازوں کی کارکردگی متاثر ہوئی، وہیں سعود شکیل نے زبردست بہتری دکھاتے ہوئے 15 درجے کی لمبی چھلانگ لگائی اور اب وہ 18ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے سونل دینوشا بھی پیش رفت کرتے ہوئے 25ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے محمد عباس 15ویں نمبر پر موجود ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی پہلی پوزیشن برقرار ہےجبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے بولرز نے بھی رینکنگ میں پیش قدمی کی ہے، جہاں اولی رابنسن چھ درجے ترقی کے ساتھ پانچویں اور جوش ٹنگ چار درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے۔ تا ہم انگلش پیسر گس اٹکنسن کو 10 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 24ویں نمبر پر چلے گئے۔ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو چار درجے بہتری کے ساتھ 11ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top