واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد نے امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملکی معیشت کو مکمل استحکام کی طرف لانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ ان کے مطابق نومبر 2024 کے بعد سے امریکی معیشت میں 5 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو اب بڑھ کر 8 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آخری دور حکومت میں امریکا کو شدید تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مینو فیکچرنگ کے شعبے میں 1 لاکھ 60 ہزار ملازمتیں ختم ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں پیوٹن جنگ بندی کے حق میں نہیں، روس سے سختی سے نمٹنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشی اصلاحات کے اثرات کے لیے صبر کریں اور اعتماد رکھیں کہ امریکا جلد دوبارہ ایک مضبوط معاشی طاقت کے طور پر سامنے آئے گا۔





