زمبابوے کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز برینڈن ٹیلر نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے طویل کریئر رکھنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں میدان میں اترتے ہی برینڈن ٹیلر مردوں کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے سرفہرست کھلاڑی بن گئے۔ سال 2004 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کرنے والے ٹیلر کا ون ڈے کریئر اب 22 سال اور 148 دن تک پھیل چکا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جن کا شاندار ون ڈے کریئر 1989 سے 2012 تک 22 سال اور 91 دن پر محیط رہا۔
یہ بھی پڑھیں : اسمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، طارق فضل چوہدری
ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے طویل کریئر رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 21 سال اور 184 دن کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیںجبکہ پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد 20 سال اور 272 دن کے طویل بین الاقوامی کریئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔





