خیبر پختونخوا ،مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025کا وائٹ پیپر جاری

خیبرپختونخوا کے 16جامعات کےوائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

 طویل تاخیر کے بعد خیبر پختونخواحکومت نے صوبے کی سرکاری جامعات میں پروفیسر ڈاکٹر صادق خٹک سمیت 16 وائس چانسلرز کی تقرری کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے پیر کے روزجاری نوٹیفکیشنز کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے خالی عہدے پُر کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد صادق کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈاکٹر حسن شیرکویونیورسٹی آف سوات،ڈاکٹر جہاندار شاہ کوکوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر خیر الزمان کو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کا وائس چانسلر تقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر شاہد خان کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات ،ڈاکٹر بشیر احمدباچا خان یونیورسٹی چارسدہ،ڈاکٹر شھانہ عروج کاظمی ویمن یونیورسٹی صو ابی، ڈاکٹر محمد ازیریونیورسٹی آف بونیر، ڈاکٹر زرنش گل کوویمن یونیورسٹی مردان ،ڈاکٹر عمران خان یونیورسٹی آف ایگریکلچرڈیرہ اسماعیل خان ،ڈاکٹر غلام صادق کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات ،ڈاکٹر شیر بہادر خان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز سوات ،ڈاکٹر شاہد اقبال یونیورسٹی آف لکی مروت، ڈاکٹر شفیق الرحمٰن یونیورسٹی آف شانگلہ، ڈاکٹر ظفر اقبال یونیورسٹی آف دیر کوڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کو یونیورسٹی آف چترال کا وائس چانسلرتقرر کیا گیا ہے ۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِبرائے اعلی تعلیم تعلیم مینا خان کا کہنا ہےکہ ان کا مقصد صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو بہتر بنانا اور اس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جامعات کو درپیش تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔

مینا خان نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری سے جامعات کو اپنے تمام وسائل طلبہ اور اساتذہ کی فلاح و بہبود پر مرکوز کرنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی جامعات طویل عرصے سے وائس چانسلرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار تھیں۔

Scroll to Top