واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مارکو روبیو نے خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان بہتر روابط ضروری ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے بہتر سفارتی روابط کے فروغ کی کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی جارحیت، پاک فوج کا موثر جوابی وار، جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ
یاد رہے کہ اس سے قبل مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا، جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی تھی۔





